بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ او ایس آئی این ٹی (OSINT) اکاؤنٹ بیم ٹریکر نے آبنائے ہرمز میں زبردست دھماکے کی خبر دی ہے۔
یہ دھماکہ اسی جگہ ہؤا ہے جہاں گذشتہ دنوں درجنوں جہازوں کو قانون اور سلامتی کے ضوابط کی خلاف ورزی کرنے اور آبنائے ہرمز غیر مجاز راستے سے گذرنے کے جرم میں نشانہ بنایا گیا تھا۔
گذشتہ روز خلیج فارس آبی گذرگاہ کے انتظامی ادارے نے رپورٹ دی کہ اب تک 122 جہازوں کو خلیج فارس آبی گذرگاہ کے انتظامی ادارے کی ناسازگار جہازوں کی فہرست میں شامل کر لیا گیا ہے۔
اس وقت تیل کی قیمت 110 ڈالر فی بیرل سے زیادہ ہے، یہ وہ قیمت ہے جس کو بلومبرگ کے تجزیہ کاروں نے امریکی معیشت کو ذبح کرنے والی قیمت قرار دیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ